29 اکتوبر 2012 - 20:30

پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ میں چپ بورڈ کے کارخانے میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے۔

ابنا: عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد مزدور پیٹرول سے فیکٹری میں مشینوں کو صاف کررہے تھے کہ اسی دوران دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی زد میں آکر 12 افراد جھلس گئےجن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پاکستان کی فیکٹریوں اور کارخانوں میں آگ لگنے کے واقعات اب تقریبا روز کا معمول بن گۓ ھیں اورعیدالاضحی کے پہلے روز کراچی کی کیمیکل فیکٹری میںآگ لگ گئی جس پر30گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گيا جبکہ چند ہفتے قبل بھی کراچی کی بلدیہ ٹاون فیکٹری میں بھی آگ لگی تھی جس سے سینکڑوں گھروں کے چراغ گل ہو گۓ تھے۔...../169